وانا میں سفیر کا بھائی قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قطر میں سفیر کے بھائی کو بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے وانا میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے موصول اطلاعات کے مطابق پچاس سالہ شالم خان خوجل خیل آج صبح اپنے گھر سے بازار کی جانب گاڑی میں روانہ ہوئے کہ راستے میں انتظار کر رہے نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے گولی چلا دی۔ شالم کو دو گولیاں لگیں اور انہیں طبی امداد کے لئے پشاور لانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ اس حملے میں ان کا ڈرائیور محفوظ رہا۔ شالم قطر میں پاکستان کے سفیر ایاز خان کے بڑے بھائی تھے اور وانا میں ایک سکول چلاتے تھے۔ ابھی تک اس ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن خوجل خیل قبیلے کے ایک سردار ملک بہرام خان کہ مطابق مرحوم کے افغان صدر حامد کرزئی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربرہ محمود خان اچکزئی سے قریبی تعلقات تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||