BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 December, 2004, 15:19 GMT 20:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قبائلی علاقہ میں مدرسے پر چھاپہ

محمد شریف کا نام بھی مطلوبہ قبائلی رہنماوں میں شامل تھا
محمد شریف کا نام بھی مطلوبہ قبائلی رہنماوں میں شامل تھا
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی دستوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دینی مدرسے کی تلاشی لی البتہ اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ادھر جنوب میں احمدزئی وزیر قبیلے کے سابق مطلوب شخص محمد شریف نے منگل کے روز پشاور میں گورنر سرحد سے ملاقات کی ہے۔

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق درجنوں گاڑیوں میں سوار سکیورٹی دستوں کے اہلکاروں نے کل رات گئے درپہ خیل ڈانڈے میں داخل ہوکر مورچے سنبھال لیے تھے۔

بعد میں قبائلی عمائدین کی رضامندی سے ٹوچی سکاوٹس اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے سابق طالبان کمانڈر اور وزیر دفاع مولوی جلال الدین حقانی کے قائم کردہ دینی مدرسے منابل العلوم کی تلاشی لی۔ اطلاعات کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تلاشی میں فوجیوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

فوجی حکام نے تلاشی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ کارروائی مقامی انتظامیہ نے کی البتہ اس میں سکیورٹی دستوں کی مدد حاصل رہی۔

اس مدرسے کی تلاشی اپریل دو ہزار دو میں بھی لی گئی تھی اور اس وقت بھی حکام کے ہاتھ کچھ نہیں آیا تھا۔ یہ چھوٹا سا مدرسہ اب بھی فعال ہے اور اس میں بڑی تعداد میں مقامی طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

ادھر پشاور میں منگل کو حکومت کو القاعدہ کی مدد کے الزام میں مطلوب پانچویں قبائلی رہمنا محمد شریف نے گورنر سرحد سے ملاقات کی۔ محمد شریف کو دیگر چار انتہائی مطلوب افراد سمیت گزشتہ ماہ حکومت کے ساتھ ایک امن معاہدے کے تحت معافی دے دی گئی تھی۔ اس موقعے پر محمد شریف نے گورنر کو علاقے میں غیرملکی عناصر کو پناہ نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد