دلاور خان وزیر وانا جنوبی وزیرستان |  |
 |  صحافی پیت اللہ محسود کے معاہدے کے بعد وانا واپس آ رہے تھے۔ |
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیر ستان کے صدر مقام وانا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو صحافیوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کو صحافیوں کا ایک دس رکنی وفد بیت اللہ محسود کے حکام کے ساتھ معاہدے کی کوریج کر کے واپس وانا لوٹ رہے تھا جب وانا ہیڈ کوائٹر ہسپتال کے قریب ایک سفید کار میں سوار نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو صحافی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد گاڑی پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی صحافی کو وانا ہیڈ کوائٹر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی ٹیلی ویژن اے پی ٹی این کے امیر ایوب اور خیبر ٹی وی اللہ نور شامل ہیں جبکہ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے انور شاکر زخمی ہو گئے ہیں۔ |