وانا، مقتول صحافیوں کی تدفین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے وانا میں سات فروری کو ہلاک ہونے والے دو صحافیوں کو سپرد خا ک کر دیا گیا ہے۔ یہ صحافی پیر کی شام کو نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔ ان دو صحافیوں کے نماز جنازوں میں شدید بارش کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تاہم کوئی سرکاری اہلکار شریک نہیں ہوا۔ اے پی ٹی این کے امیر نواب کو منگل کی شام ان کے آبائی گاؤں غاوخا میں دفن کیا گیا جبکہ روزنامہ ’دی نیشن‘ کے اللہ نور کو بدھ کی صبح ان کے آبائی گاؤں کری کوٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔ یہ دونوں وانا کے نواحی علاقے ہیں۔ صحافیوں کے قتل کے واقعے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے دو دن گزرنے کے باوجود ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||