وانا: حکومت کا حامی سردار قتل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان سے حکومت کا حامی قبائلی لیڈر فرید اللہ خان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر فرید اللہ خان کو وانا میں پاکستان فوج کے کمانڈر کے اس بیان کے ایک روز بعد ہلاک گیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی وزیرستان کو القاعدہ کے عناصر سے پاک کر دیا ہے۔ ایک دن پہلے حکومت نے صحافیوں کے ایک وفد کو وانا کی دورہ کرایا تھا جس میں انہوں نے کئی قبائلی عمائدین سے بھی ملایا گیا۔ ان قبائلی عمائدین میں فرید اللہ خان بھی شامل تھے۔ فرید اللہ خان نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا بندوبست کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان فوج کا شکریہ ادا کیا تھا کہ اس نے وانا کو غیر ملکی دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔ فرید اللہ خان کو اتوار کے روز وانا سے ساٹھ کلو میٹر دور جندولا میں قتل کیا گیا۔ حملہ آوروں نے فرید اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ جس سے وہ اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فریداللہ خان کے قتل کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں پاکستان فوجی کمانڈر میجر جنرل نیاز خٹک نے علاقے کا دورہ کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ القاعدہ کے بہت سے ارکان ہلاک ہو چکے ہیں اور کچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کچھ علاقہ چھوڑ کر شمالی وزیرستان میں میں چلے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||