BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 03:54 GMT 08:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سردار گنڈا پور وفات پا گئے

صوبہ سرحد کے بزرگ سیاستدان، سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ گنڈاپور کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر چھیاسی برس تھی۔

انہیں جمعرات کے روز دل کا دورہ پڑا تھا جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوا۔

ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے کلاچی پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں جمعہ کے روز دفن کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

اپنے مخصوص طرز لباس کی وجہ سے موجودہ صوبائی اسمبلی میں وہ ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔ ان کی بکتر بند گاڑی کے طرز کی مخصوص جیپ بھی ان کی خاص علامت بن چکی تھی۔

سردار عنایت اللہ گنڈاپور نے انیس سو ستر میں سیاسی کیرئر کا آغاز کیا۔ وہ پہلی مرتبہ مرحوم گورنر سرحد حیات محمد خان شیرپاؤ کے دور میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد میں ان کی کابینہ میں بطور مشیر کام کیا۔ وہ وزیر اعلیٰ مفتی محمود کی کابینہ میں وزیر مال رہے۔

انیس سو چوہتر میں انہوں نے گورنر اسلم خٹک کے دور میں وزیر اعلیٰ کا منصب بھی سنبھالا اور اس عہدے پر بائیس ماہ تک رہے۔

وزیر اعلیٰ نصراللہ خٹک کے دور میں سینئر وزیر بنے لیکن نو ماہ تک یہ وزارت چلانے کے بعد مستعفی ہوگئے۔ بعد میں وہ پیپلز پارٹی اور بحثیت آزاد امیدوار انتخابات جیتے رہے۔ سن دو ہزار دو کے عام انتخابات میں انہیں دو حلقوں سے کامیابی ملی۔

ایک نشست پر بعد میں اپنے بیٹے اسرار اللہ گنڈاپور کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کیا۔

اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے وہ آج کل سرحد اسمبلی میں کوئی فعال کردار تو ادا نہیں کر رہی تھے لیکن مذہبی جماعتوں کے اکثریت والے ایوان میں انگریزی ہیٹ پہن کر حاضری باقاعدگی سے آخری وقت تک دیتے رہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد