کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینیجر مشتاق صدیقی نے بتایا ہے کہ ہزار گنجی میں پل کے نیچے سے گزرنے والی چھ انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے۔ ہزارگنجی کا علاقہ کوئٹہ شہر سے کوئی پندرہ کلومیٹر دور کوئٹہ کراچی روڈ پر واقع ہے۔ مشتاق صدیقی نے بتایا کہ اس دھماکے سے پچاس کے لگ بھگ کنکشن متاثر ہوئے ہونگے اور گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سحری کے وقت تک مکمل ہو سکے گا۔ دریں اثنا ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ آزاد بلوچ نے دو روز پہلے کوہلو کے علاقے بھمبھور میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کی زمہ داری بھی قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے میں دس سے زیادہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے حکومت ان واقعات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یاد رہے صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی اور کوہلو کے انتظامی افسر کمیل علی نے کہا تھا کہ بھمبھور میں نا معلوم افراد کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ کے قریب گیس پائپ لائن تباہ12 August, 2006 | پاکستان سکیورٹی سخت، 70 زیر حراست13 August, 2006 | پاکستان صدر ہاؤس کے قریب دھماکہ04 October, 2006 | پاکستان پارلیمنٹ کے سامنے راکٹ ملے05 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||