BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 August, 2006, 14:31 GMT 19:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکیورٹی سخت، 70 زیر حراست

کوئٹہ شہر میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے
صوبہ بلوچستان میں چودہ اگست کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں اور کوئٹہ میں تقریباً ستر مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری یعقوب نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ چودہ اگست کے حوالے سے صوبے کے تمام شہروں میں تقاریب ہو رہی ہیں اور ماضی میں انھیں دنوں میں تخریبی کارروائیاں کی گئی ہیں جس وجہ سے اس مرتبہ سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں کوئٹہ خضدار قلات گوادر اور حب حساس علاقے ہیں جہاں حفاظی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں بعض علاقے جیسے ڈیرہ بگٹی میں سیاہ جھنڈے لہرائے جاتے رہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے جہاں گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ کوئٹہ سے کوئی ستر کے لگ بھگ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ان لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ماضی میں ایسی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور یا ان پر پولیس کو شک ہے۔ انھوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔

ادھر مری اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے قریب واقع نیو کاہان یا مری آباد کے علاقے سے کوئی تینتیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے بیشتر مزدور ہیں اور دہاڑی پر کام کرتے ہیں۔

گزشتہ سال انہیں دنوں میں کوئٹہ میں دھماکے ہوئے تھے مچھ کے قریب ریل کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا سبی کے قریب گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا اور کوہلو میں نو راکٹ داغے گئے تھے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اسی بارے میں
گیس پائپ لائن پر مذاکرات
09 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد