کوئٹہ میں گیس پائپ لائن دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ یہ دھماکہ ہزار گنجی کے قریب پیش آیا ہے۔ کوئٹہ میں گیس کمپنی کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ چار انچ کی پائپ لائن پر ایک والو کو نشانہ بنایا گیا جس سے پائپ لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ کوہلو کے علاقے کاہان اور جھبی کچھ کے درمیان فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملے کی اطلاع مو صول ہوئی ہے۔ یہاں کوئٹہ میں ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ ایف سی کی چوکی پر ان کی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حمہ کیا ہے جس میں کم سے کم چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ رو مچھ میں پیر غائب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو سرکاری ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی18 March, 2006 | پاکستان ’مشرف بش کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے‘15 March, 2006 | پاکستان ’حکومت بلوچ مطالبات مان لے‘19 March, 2006 | پاکستان کارروائیاں جاری رہیں گی: شیرپاؤ20 March, 2006 | پاکستان بگٹی کے پوتے کی جائیداد ضبط 16 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||