گرینیڈ حملے میں 2 سپاہی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس سپاہیوں پر دستی بم پھینکا ہے جس سے دو سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ شہباز ٹاؤن کے فیز تھری میں پیش آیا ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ دونوں سپاہی موٹر سائکل پر گشت کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دستی بم پھینک دیا جس سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر مولا بخش نے کہا ہے کہ دونوں سپاہیوں کوں معمولی زخم آئے ہیں۔ کچھ روز پہلے کوئٹہ میں ایک پولیس اہلکار پر دستی بم پھینکا گیا تھا جس سے سپاہی اور اس کا بیٹا زخمی ہوگئے تھے۔ اسی طرح نامعلوم افراد نے بروری روڈ پر ایک شہری کی دکان میں بم رکھا تھا جس سے سکول اور کالج کی طالبات سمیت چودہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز مچھ میں ایک شہری کی دکان میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔ رازق بگٹی نے کہا ہے کہ یہ واقعات صوبے میں جاری صورتحال کی وجہ سے پیش آرہے ہیں اور ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ15 March, 2006 | پاکستان کوئٹہ میں حزب اختلاف کا مظاہرہ16 March, 2006 | پاکستان بگٹی کے پوتے کی جائیداد ضبط 16 March, 2006 | پاکستان میران شاہ: فوجی قلعے پر راکٹ حملہ18 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||