کوئٹہ، کالج کے قریب بم دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں خواتین کےکالج سے کچھ فاصلے پر ایک دھماکے میں لگ بھگ چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر طالبات ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ وزیر خان ناصر نے کہا ہے کہ یہ بم ایک جنرل سٹور کے اندر رکھا گیا تھا۔ دوکان کے مالک بلال نے بی بی سی کو بتایا کہ بدھ کی صبح سے کئی لوگ وہاں آئے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ گھی کے ڈبوں کے درمیان یہ بم کس نے رکھا تھا۔ یہ سٹور ایک گرلز کالج سے کچھ فاصلے پر واقع ہے اور جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت قریبی سکولوں اور کالج کی چھٹی ہوگئی تھی۔ دوکان کے سامنے بسں کھڑی تھی جس کے شیشے ٹوٹنے سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بس کے مالک نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر کوششیں کرے۔ ب
بلوچستان میں بم دھماکوں بارودی سرنگوں کے پھٹنے اور راکٹ باری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ان واقعات میں اضافہ دسمبر میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی کاروائیوں کے بعد ہوا ہے۔ مبینہ فوجی کارروائی صدر جنرل پرویز مشرف کے کوہلو کے دورے کے دوران راکٹ باری کے واقعہ کے بعد شروع کی گئی اور ان تین ماہ میں بگٹی اور مری قبائلیوں کے مطابق دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں لیکن سرکاری سطح پر ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں ہو ئی۔ |
اسی بارے میں کوئٹہ: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی24 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک24 February, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن میں دھماکہ22 February, 2006 | پاکستان خیر بخش مری کے گھر پر چھاپہ14 March, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||