کوئٹہ: گیس پائپ لائن میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ چار انچ قطر کی پائپ لائن میں ہوا ہے جس سے کوئی ڈیڑھ فٹ ٹکڑا اڑ گیا ہے اور ساتھ ہی نصب ایک ریگولیٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ دریں اثنا ایک نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام میرک بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ میرک بلوچ نے ضلع بولان میں فوجیوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کا نقصان زیادہ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ رات گئے یہ اطلاع بھی موصول ہوئی ہے کہ ایک اور زخمی بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ڈیرہ بگتی کو گیس کی ترسیل منقطع21 February, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: اہم گیس پائپ لائن تباہ15 February, 2006 | پاکستان گیس پائپ لائن اڑا دی گئی29 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||