BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 October, 2005, 08:08 GMT 13:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

بلوچستان
بلوچستان میں گیس پائپ لائنوں پر حملے ہوتے رہتے ہیں
صوبہ بلوچستان میں سبی کے قریب نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ ادھر مکران ڈویژن کے شہر مند میں بھی حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں۔

سوئی گیس کے محکمے کے انجینیئر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ بارہ قطر کی لائن ہے جسے سبی کے قریب ڈمبولی کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پائپ لائن کے قریب دوسری بڑی پائپ لائن کو نقصان نہیں پہنچا ہے اس لیے گیس کی ترسیل زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے۔ گیس کا عملہ موقع پر پہنچ چکا ہے اور گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ سات انچ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

کوئٹہ میں سوئی گیس کے حکام نے اس بارے میں متضاد اطلاعات فراہم کی ہیں۔ ڈیوٹی پر معمور عملے کے اہلکاروں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

ادھر تربت کے قریب مند کے علاقے میں راکٹ باری اور نیم فوجی دستے کی چوکی پر حملے کے الزام میں کچھ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ناظم تربت رؤف بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے چوک آب کے مقام پر ایف سی کی چوکی پر راکٹ داغے اور فائرنگ کی جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔

انہوں نے کہا ہے ان واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایف سی کے اہلکار پولیس کے ہمراہ تفتیش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام آزاد بلوچ بتایا ہے اور کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ نے مشترکہ طور پر ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے جس کی وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ نیم فوجی دستوں نے بعد میں ان کے کیمپوں پر شدید کارروائی کی ہے اور دیگر اسلحے کے علاوہ بمباری بھی کی گئی ہے لیکن ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ناظم تربت رؤف بلوچ نے کہا ہے کہ ایف سی نے کوئی بڑے پیمانے پر کارووائی نہیں کی ہے۔ ایف سی حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔

اسی بارے میں
دھماکہ: ریلوے ٹریفک معطل
28 September, 2005 | پاکستان
قلات: بم دھماکے سے دو زخمی
21 September, 2005 | پاکستان
پشین: دستی بم حملہ، ایک ہلاک
14 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد