قلات: بم دھماکے سے دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر قلات میں دو دھماکے ہوئے ہیں جس سے دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ گیس پائپ لائن کے قریب ہوا ہے ۔ قلات سے مقامی صحافی محمود آفریدی نے بتایا ہے کہ دھماکے سے گیس پائپ لائن محفوظ رہی ہے ۔ دوسرا دھماکہ ٹیلیفون ایکسچینج اور غیر سرکاری دفتر کے قریب ہوا ہے۔ ان دھماکوں سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کل رات کوئٹہ میں تین دھماکے ہوئے تھے لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یہ دھماکے کلی قمبرانی میں ہوئے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ دیسی ساخت کے بم تھے جن سے آواز تو گونجدار ہوتی ہے لیکن نقصان زیادہ نہیں ہوتا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||