دھماکہ: ریلوے ٹریفک معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سندھ کے کوٹری ریلوے سٹیشن پر بم دھما کے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔ یہ دھماکہ رات پونے آٹھ بجے کے قریب ہوا۔ کوٹری ریلوے سٹیشن کے ایس ایچ او امیر حمزہ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ تھا جس کی وجہ سے ریلوے لائن کی ایک فٹ پٹڑی ا کھڑ گئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے سول ہسپتال حیدرآباد بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ میرپورخاص سے آنے والی شاہ لطیف ایکسپریس کو اس جگہ سے ساڑھے سات بجے گزرنا تھا مگر وہ لیٹ تھی جبکہ دھماکہ سات بج کر پچاس منٹ پر ہوا ہے۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ریلوے حکام نے ٹریفک کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا۔ ایس ایچ او کے مطابق بحالی میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دس دن قبل ریلوے کے وفاقی وزیر شمیم حیدر نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ سندھ اور بلوچستان ریلوے سیکشن پر خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کوٹڑی سمیت جیکب آباد کوٹڑی، حبیب کوٹ، وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا تھا کہ ان سٹیشنوں پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان سٹیشنوں پر کمانڈو مقرر کیے جائیں گے اور کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ حساس قرار دیے جانے والے سٹیشنوں میں سے ایک پر بدھ کو دھماکہ ہوا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||