BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 April, 2005, 18:27 GMT 23:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ریلوے لائن پر پھر دھماکہ

فائل فوٹو
پنجاب کے شہر صادق آباد میں ریلوے لائن سنیچر کو اس وقت بارود کے ذریعے اڑا دی گئی جب تھوڑی دیر بعد شاہ رکن عالم ایکسپریس گزرنے والی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق صادق آباد ریلوے سٹیشن سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر نامعلوم شرپسندوں نے پٹڑی کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے لائن کا پانچ فٹ کے قریب ٹکڑا متاثر ہوا۔

دھماکے سے قبل روہڑی پسنجر ٹرین وہاں سے گزری تھی۔ واقعہ کی اطلاع سب سے پہلےپٹڑی کی دیکھ بھال کرنے والی ریلوے کی ایک جماعت کے رکن گینگ مین ولی محمد نے دی۔ اطلاع پاتے ہی شاہ رکن عالم ایکسپریس کو خانپور ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے سکھر ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ نذیر چوہدری کے مطابق پٹڑی کے متاثرہ حصے کی مرمت کر لی گئی ہے اور چند گھنٹوں کے تعطل کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدورفت اب بحال ہو چکی ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین کے مطابق دھماکے میں استعمال کیا جانے والا مواد ایک کلو گرام کا دیسی ساخت کا بم تھا۔

اس سال فروری کے مہینے میں بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی ریلوے لائن کو متعدد بار تخریبی کاروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسند زیر زمین کام کرنے والی بلوچ لبریشن آرمی نامی تنظیم نے ڈیرہ میں ریلوے لائن اور گیس اور تیل کی پائپ لائنوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد