کوئٹہ میں دھماکے، ایک ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں دو مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ کوئٹہ سے صحافی ایوب ترین نے بتایا ہے کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے چند کلومیٹر دور پٹڑی کے قریب ایک دھماکہ اس وقت ہوا جب راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک پولیس اہلاکر زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی ایک بوگی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف دوپہر کے وقت سکول روڈ پر ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کے ہلاک اور ایک اور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بلوچستان کے آئی جی چوہدری محمد یعقوب نے ان دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ زدہ دار افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائےگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||