ادریس بختیار بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین |
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کراچی میں کئی ممتاز رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بکٹی اور سوئی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکیاں وہاں کے لوگوں کے مطالبے پر ختم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس سے وہاں کی غربت اور پسماندگی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔ بلوچستان میں ایک لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بعد وہاں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور حکومتی اہلکار بلوچستان اور ملک کے دوسرے اہم سیاسی رہنماؤں سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت کی سیاستدانوں سے ملاقات بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔ |