BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 January, 2005, 05:41 GMT 10:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان مسلسل بڑا موضوع

شوکت عزیز
انّیا کے بارے میں وزیراعظم شوکت عزیز کے بیان کو بھی جمعہ کے اخبارات میں نمیاں جگہ دی گئی ہے۔
بلوچستان کے معاملات اور سرکاری بیانات سے بور قارین کے لیے جمعہ کے اخباروں میں لاہور میراتھن کی خبریں دلچسپی کا موضوع ہوسکتی ہیں۔ تاہم بلوچستان بدستور اخباروں کے بڑا موضوع ہیں۔

اکثر اخباروں نے صدر جنرل پرویزمشرف کے راولپنڈی کی ایک تقریب سے خطاب اور وزیراعظم شوکت عزیز کا ڈیووس میں انڈیا سے معاملات کے بارے میں بیان کو نمایاں جگہ دی ہے۔ پہاڑوں پر برف باری اور ملک کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش بھی آج کی بڑی خبر ہے۔

چند اخباروں ، ڈان ، جنگ اور پاکستان، نے لاہور میں تیس جنوری کو ہونے والی میراتھن واک پر بھی رپورٹیں شائع کی ہیں۔ ڈان لکھتا ہے پانچ ہزار اتھلیٹس نے لاہور میراتھن میں شرکت کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروالیا ہے اور کئی دوسرے مکوں سے اتھلیٹس لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اخبار نے پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران رسول کی صدارت میں اس میراتھن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس کے حوالہ سے بتایا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ چھ کلومیٹر کی میراتھن میں آٹھ ہزار افراد شریک ہوں گے ، دس کلومیٹر کی میراتھن میں دو ہزار افراد اور بیالیس کلومیٹر کی میراتھن میں چار ہزار افراد حصہ لیں گے۔

دوڑ کا افتتاح قذافی اسٹیڈیم سے ہوگا اور یہ دو روز تک جاری رہے گی۔

جنگ اخبار نے پنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کھلاڑی ، فلم اسٹار اور اہم شخصیات بھی اس دوڑ میں حصہ لیں گے جس میں سولہ ممالک سے عالمی میراتھن حصہ لے رہے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ تیتیس فاتح کھلاڑیوں میں ایک لاکھ ڈالرز کے انعام تقسیم کیے جائیں گے جبکہ بیالیس کلومیٹر کے فاتح کو چھ لاکھ روپے ملیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے راستوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور شہری انتطامیہ نے دوڑنے والوں کے راستے سے رکاوٹیں دور کرنے کے لیے دفعہ ایک سو چوایس کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت دو روز تک شہر میں پتنگ بازی ممنوع کردی گئی ہے جبکہ تانگہ ، رکشہ اور موٹر سائکل رکشہ ان سڑکوں پر نہیں چل سکیں گے جہاں سے دوڑنے والے گزریں گے۔ اخبار کے مطابق دوڑ کے راستہ میں مختلف مقامات پر پولیس اور آرمی بینڈز فن کا مظاہرہ کریں گے۔

دی نیشن نے میراتھن کے موضوع پر ایک تبصرہ صفحہ اول پر شائع کیا ہے کہ شہر میں ایک ایسی اور میراتھن منعقد ہونی چاہیے تاکہ وہ صاف ستھرا شہر بن سکے۔ اخبار لکھتا ہے کہ شہری انتظامیہ نے اس بڑے موقع کے لیے اس کے راستہ کی صفائی شروع کردی ہے اور ہزاروں خاکروب اس کام کے لیے لگا دیے گئے ہیں۔

اخبار کے مطابق دوڑ سے ایک روز پہلے ہفتہ کو سالڈ ویسٹ مینجمینٹ کے محکمہ اس پورے راستے کو دھوئے گا۔ اخبار کے مطابق اس کی مثال ماضی میں صرف ایک مرتبہ ملتی ہے جب برطانیہ کی ملکہ لاہو آئیں تھیں تو دی مال کو دھویا گیا تھا۔

دوسری طرف جنگ نے وزیراعظم شوکت عزیز کا یہ بیان شہ سرخی سے شائع کیا ہے کہ ایران سے بھارت کو گیس پائپ لائن کا منصوبہ خطے میں استحکام کی ضمانت ہوگا۔ نوائے وقت نے پتراجیہ میں اسلامی کانفرنس کے چیئرمین عبداللہ احمد بداوی کے اس بیان کو شہ سرخی بنایا ہے کہ امریکہ اسلام دشمنی کا تاثر ختم کرے اور ایران اور شام کو دھمکیاں بند کی جائیں۔ بداوی مسلم سکالرز سے خطاب کررہے تھے۔

روزنامہ پاکستان نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ شیام سرن کے دلی میں دیے گئے اس بیان کو شہ سرخی سے شائع کیا ہے کہ بگلیہار ڈیم کو معاملہ کو عالمی بنک لے جانے سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے اور یہ کہ اس تنازع کو دوطرفہ بات چیت سے حل نہ کرنے کا ذمہ دار بھارت نہیں ہے۔

روزنامہ خبریں نے صدر مشرف کے بیان کو لیڈ بنایا ہے کہ بلوچستان میں گڑ بڑ کی اجازت نہیں دیں گے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ اخبار نے یہ خبر بھی دی ہے کہ بھارت کےوزیراعظم من موہن سنگھ کا پندرہ فروری کو پاکستان کے دورہ پر آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد