سوئی گیس فیلڈ کے تین اہلکار گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں پولیس نے سوئی گیس فیلڈ کے جنرل منیجر سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ایک لیڈی ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے الزام کے تحت عمل میں آئی ہیں۔ سوئی گیس فیلڈ کے منیجر پرویز جمولا، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد علی اور سرجن عثمان واڈھا کو پولیس نے جمعہ کو سِبی سے اس وقت حراست میں لیا جب سِبُی کے سیشن جج نے ان تینوں افراد کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی توسیخ کی درخواست مسترد کردی۔ سوئی میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ان تینوں افراد کو لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ اجتماعی عصمت دری کے الزام کے تحت درج مقدمے میں تفتیش کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھ کے علاقے سے دو اور ڈاکٹروں کو بھی اس سلسلے میں حراست میں لیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے شبعۂ تعلقات عام نے اسلام آباد کے صحافیوں کے ایک گروپ کو جمعہ کے روز سوئی گیس فیلڈ کا دورہ کرایا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||