کوئٹہ، زاہدان پٹری پر بم دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کو ملانے والی ریلوے لائن پر دو بم دھماکے ہوئے ہیں۔ پاکستان ریلوے کے ٹریفک کنٹرولر نے خبر رساں ادرے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ دھماکے کوئٹہ کے شمال مغرب میں دو سو کلومیٹر کے فاصلے پر احمد وال کے علاقے میں ہوئے۔ یہ ریلوے لائن ایران کی سرحد تک جاتی ہے اور اس پٹڑی پر مہینے میں دو مرتبہ ریل گاڑیاں چلتی ہیں۔ دھماکوں کے بعد اس لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پٹڑی کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے لاہور کے درمیاں چلنے والی چلتن ایکسپریس میں دھماکے کیے تھے جن میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے جن میں فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||