علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور |  |
لاہور سے نارووال جانے ولی ٹرین کی ایک بوگی الٹنے سے کم از کم پانچ مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ یہ مسافرٹرین لاہور کے ریلوے سٹیشن سے شام ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوئی۔ایک گھنٹے بعد ہی ریلوے حکام کو اطلاع ملی کہ لاہور سے کوئی اکیس کلومیٹر کے فاصلے پر ریلوے سٹیشن کوٹ مول چند اور ریلوے سٹیشن رام پورہ کے درمیان کسی جگہ ٹرین کی آخری بوگی پٹٹری سے اتر کر الٹ گئی۔ حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمیوں کو لاہور کے میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ اس حادثے کی وجوہات تکنیکی ہیں یا پھر یہ کوئی تخریب کاری ہے۔ |