حادثہ: ا کتیس مسافر زندہ جل گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں ہالہ کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی جس میں اکتیس مسافر زندہ جل گئے۔ ہلاک ہونے میں ایک ہی خاندان کی دو مائیں اور سات بچے بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی رات نیشنل ہائی وے پر ہالہ نیو سعیدآباد کے پاس ایک آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ہو گیا جس سے بس کو آگ لگ گئی۔ ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار گیارہ مسافروں کو بس سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ ان میں کئی کی ایک حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس پارٹی کے انچارچ سب انسپیکٹر سلطان احمد نے بتایا ہے کہ گیارہ مسافروں کے علاوہ تمام مسافر جل کر راکھ ہو گئے اور ان کو پہچنانا بھی ممکن نہیں ہے۔ ناظم آباد کراچی کے رہنے والے شیر محمد کے خاندان کے نو افراد زندہ جل گئے۔ شیر محمد نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی بیوی، پانچ بچے ، ایک بھابی اور اس کے دو بچے جل کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بس ڈرئیور بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||