ندیم مشتاق وہاڑی |  |
 |  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا |
ملتان سے سے تقریباً سو کلومیٹر وہاڑی کے نزدیک مسافروں سے بھری ایک ویگن اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم میں نو افراد ہلاک جبکہ سترہ سے زائد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی سے ملتان جانے والی مسافروں سے بھری ایک ٹیوٹا ہائی ایس وین شہر سے پندرہ کلومیٹر دور اڈہ چکڑالہ کے قریب سامنےسے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں چار افراد تو موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ مزید پانچ افراد نے ہسپتال پہنچ کر جان دے دی۔پولیس کے مطابق چار شدید زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔مقامی و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو ویگن کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہےجبکہ دو ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
|