پاکستان: بس حادثے میں دس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں پیر کی صبح ایک مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ کراچی سے علی پور جانے والی کوچ سکھر سے بیس کلومیٹر دور نیشنل ہائی وے کے قریب ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کوسکھر سول ہسپتال اور ایک نجی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ نے ایک ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش کی اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور کوچ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور توقع ہے کہ انہیں کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کا ڈرائیور زندہ بچ گیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||