موٹروے پر حادثہ: 12 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور اسلام آباد موٹر وے پر بھیرہ ’انٹر چینج‘ کے قریب ایک تیز رفتار بس کے الٹ جانے سے بارہ افراد ہلاک اور تیئس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے حکام کے مطابق اسلام آباد سے دو سو کلومیٹر جنوب میں بھیرہ کے قریب لاہور جاتے ہوئے ایک تیز رفتار مسافر بس ایک گاڑی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ موٹر ووے یہ حادثہ ایک گاڑی کے اچانک اپنی لین بدلنے سے ہوا۔ اس گاڑی کے پیچھے ایک بس آ رہی تھی۔ بس کا ڈرائیور گاڑی کو بچاتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ الٹ گئی۔ موٹر وے پر پاکستانی کی دیگر شاہراہوں کے مقابلے میں حادثات کی شرح کم ہے لیکن موٹر وے پر گاڑیوں کی رفتار کے باعث اس پر ہونے والے حادثات نہایت سنگیں ہوتے ہیں۔ چند سال قبل اس پر رفتار کی حد کم کر دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||