| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹریفک حادثات میں تیس ہلاک
عید کے موقع پر گزشتہ دو روز میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات، صوبہ سرحد اور قبائیلی علاقوں میں ہونے والے ٹریفک کے تین حادثات میں تیس سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں۔ سب سے بڑا حادثہ جمعہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان سے اسی کلومیٹر کے فاصلے پر درہ زندان کے قبائلی علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے بیسں افراد ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوگۓ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ زندان کے قریب پکاسہ کے قصبہ میں ایک مسافر بس نے دوسری مسافر بس سے آگے جانے کی کوشش کی اور بس بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ ایک اور حادثہ ضلع سوات کے علاقہ میاں کوتی کرکرہ میں پیش آیا جس میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے چھ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگۓ۔ زخمیوں کو سیدو شریف کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک اور حادثہ شمالی علاقہ جات میں جمعرات کو پیش آیا جب ایک سوزوکی پک اپ وین ایک موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں جا گری جس سے چھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگۓ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||