بس کا حادثہ، 21 باراتی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے ایک شہر چیچہ وطنی میں باراتیوں سے بھری بس کے اوور ہیڈ برج (پل) سے گرنے سے اس میں بیٹھے ہوئے کم از کم اکیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بس صادق آباد سے بارات واپس لیکر فیصل آباد جا رہی تھی۔ آج صبح تقریباً سوا چار بجے جب اس علاقے میں سخت دھند تھی یہ بس چیچہ وطنی کے اوور ہیڈ برج پر تیز رفتاری سے چڑھی اور اس کے ایک موڑ پر ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس چالیس فٹ کی بلندی سے نیچے جاگری۔ چیچہ وطنی پولیس کے ایک اہلکار اللہ یار نے بتایا کہ اب تک اکیس لاشیں بس سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ اٹھارہ کے قریب افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال چیچہ وطنی داخل کرا دیا گیا ہے۔ چیچہ وطنی کے ہسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دولہا اور اس کے چند قریبی رشتہ دار بس سے آگے جانے والی کار میں موجود تھے اس لیے وہ بچ گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||