رحیم یارخان میں حادثہ: نو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے جنوبی شہر رحیم یار خان میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئےہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق رحیم یار خان سے کوئی ایک سو کلومیٹر دور تحصیل لیاقت پور کے ایک گاؤں ترنڈہ محمد پناہ کے نزدیک علی پور سے آنے والی ویگن سڑک کے کنارے سٹاپ پر کھڑی تھی اور مسافر چڑھ اتر رہے تھے اس ویگن نے صادق آباد جانا تھااس دوران علی پور ہی کی جانب سے آنے والا ایک تیز رفتار ٹریلر یعنی بڑا ٹرک موڑ کاٹتے ہوۓ الٹ کر اس پرگر گیا جس سے ویگن میں سوار دو خواتین سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے اس بچے کی ماں بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئی ہے۔پولیس کنٹرول خان پور کے ڈیوٹی افسر نسیم نے بتایا کہ چار زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیاہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||