BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 August, 2004, 09:13 GMT 14:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بس حادثہ: 8ہلاک 36 زخمی

News image
صوبہ سرحد کے دور افتادہ پہاڑی علاقے کوہستان میں اتوار کے روز ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہوئے ہیں۔

کوہستان کے علاقے دوبیر میں پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس شاہراہ قراقرم پر دوبیر پل پار کرتے ہوئے دریا میں جا گری۔

بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سات لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ حادثے میں چھتیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

شاہراہِ قراقرم چٹیل پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے جس کے سنگم میں ٹھاٹھیں مارتا ہوا دریائے سندھ کئی مقامات پر سینکڑوں فٹ گہرائی میں بہتا ہے۔ اس شاہراہ پر گاڑی چلانا انتہائی مہارت کا کام ہے۔

پولیس بس میں سوار مسافروں کی درست تعداد معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ البتہ زخمی مسافروں کے بقول بس مکمل طور پر بھری ہونے کے علاوہ اس کی چھت پر بھی چند افراد سوار تھے۔

بس کو دریا سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس مقصد کے لئے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کی مدد لی جا رہی ہے جس کی ذمہ داریوں میں اس شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھلا رکھنا بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد