ریلوے لائن کو بم سے اڑا دیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے بلوچستان سے ملحقہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایک دفعہ پھر بم دھماکے سے ریلوے لائن کو اڑا دیا گیا ہے۔ ڈیرہ میں تخریب کاری کا تازہ واقعہ جمعرات کی شب کوٹ چھٹہ ریلوے سٹیشن سے ایک کلو میٹر دور گاؤں چک نمبر تین کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ریلوے لائن کو نشانہ بنایا ۔ دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل ضرور آیا ہے ۔ دھماکے سےتھوڑی دیر بعد لاہور سے کوئٹہ جانے والی چلتن ایکسپریس نے وہاں سے گذرنا تھا ۔ تیس دن کے دوران کوٹ چھٹہ کے قریب یہ تیسرا اور ڈیرہ میں مجموعی طور پر پانچواں بم دھماکہ تھا۔ اس سے قبل دو دفعہ ریلوے لائن اور ایک ایک مرتب گیس اور آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔ پولیس ابھی تک کسی بھی واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کر پائی ۔ڈیرہ غازی خان کے ضلع ناظم جمال لغاری اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں کہ تخریب کاری کے ان واقعات کا تعلق بلوچستان میں تنصیبات پر جاری حملوں سے ہو سکتا ہے ۔ خفیہ طور پر کام کرنے والی تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی تخریب کاری کے گذشتہ واقعات کی ذمہ داری بھی قبول کر چکی ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||