کوئٹہ میں تین بم دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے اہم مقامات پر تین دھماکے ہوئے ہیں لیکن ان میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آج صبح ایک زوردار دھماکہ فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر کے سامنے ہوا۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پی ٹی وی کالونی کے قریب ہونے والے اس دھماکے سے ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ کل رات کو ہونے والے دو دھماکوں کے مقامات کی نشاندھی رات گئے تک نہیں ہو سکی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک دھماکہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے دفتر کے سامنے جبکہ دوسرا دھماکہ بلوچستان اسمبلی کے گیٹ کے قریب ہوا ہے۔ ان دھماکوں سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ کل رات چھاؤنی کے علاقے میں ایک راکٹ گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کوئٹہ میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد یہ دھماکے ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان دھماکوں اور راکٹ باری میں ملوث افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ان میں پولیس نے حسن مری اور عبدالرحمان مری کے نام بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نواب خیر بخش مری کے باڈی گارڈ رہ چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||