BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 February, 2005, 21:32 GMT 02:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں ایک اور مشکوک گرفتاری

News image
کوئٹہ میں گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا جس میں لگ بھگ پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے
کوئٹہ میں پولیس نے پنجابی امام بارگاہ کے قریب مبینہ طور پر ایک کالعدم تنظیم کے کارکن کو مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز رفیع بھٹی نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص نے اپنا نام فیصل بتایا ہے اور تسلم کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم کا رکن ہے۔ ملزم سے کچھ دستاویزات ملی ہیں جن میں تنظیم کے لیڈروں کے تصویریں شامل ہیں۔

مسلم عوامی پارٹی کے چیئرمین رحیم جعفری نے ٹیلیفون پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ شیعہ عزادار کونسل کے کارکنوں کو ملزم پر شک گزرا اور انھوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ہے جس پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برامد ہوا ہے لیکن ڈی آئی جی نے اس کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

پرویز رفیع بھٹی نے کہا ہے کہ ملزم کے نشاندہی پر مذید چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کے اس سلسلے میں اور گرفتاریاں ہو ں گی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملزم امام بارگاہ کے قریب ایک پبلک کال آفس سے کہیں ٹیلیفوں پر معلومات فراہم کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز نصیر آباد سے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیسں حکام کے مطابق فرقہ وارانہ تشدد کے حوالے سے پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا لیکن اصل ملزمان فرار ہو گئے تھے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہاں یہ امر قابل زکر ہے کوئٹہ میں گزشتہ سال عاشورہ کے جلوس پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا تھا جس میں لگ بھگ پچاس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بلوچستان میں انیس سو ننانوے سے اب تک فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں ایک سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد