بلوچستان تاریکی میں ڈوب گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے بشتر حصوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ واپڈا کے مطابق اسکا سبب تکینیکی خرابی ہے جبکہ بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل چتھر میں بجلی کے ٹاور دھماکوں سے اڑا دیے ہیں۔نصیر آباد میں صحافیوں نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ سنیچر کی رات تقریباً نو بجے واپڈا نے مقامی گرڈ سٹیشن سے کوئٹہ کی بجلی کو بحال کر دیا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آزاد بلوچ نے، جو اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان بتاتے ہیں، نصیر آباد میں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچستان کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ٹرینوں پر سفر نہ کریں کیونکہ ان کے بقول بلوچ لبریشن آرمی کا اگلہ ٹارگٹ کوئٹہ آنے جانے والی ٹرینیں بھی ہو سکتی ہیں۔ جمعہ کی رات کو لاہور کے نزدیک قدرتی گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن ایک دھماکے سے اڑ دی گئی تھی جس سے لاہور کےجنوبی حصے اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سوئی گیس کے حکام نے اسے تخریب کاری قرار دیا تھا جب کہ بلوچ قوم پرست بلوچ تنظیم، بلوچ فرنٹ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||