کوئٹہ میں چھ مشتبہ افراد گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان پولیس نے ایسے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا تعلق فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کی فورس نے نصیر آباد کے علاقے گوٹھ پیر محمد میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنھیں بعد میں نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ افراد فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ کسی نہ کسی حوالےسے کوئٹہ میں امام بارگاہ اور عاشورہ کے جلوس پر حملوں میں ملوث رہے ہیں تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ میں پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں اہم مقامات پر کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ ادھر کل رات نوشکی میں نا معلوم افراد نے فرنٹیئر کور کے کیمپ کے قریب تین راکٹ داغے ہیں جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||