BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 March, 2004, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں سخت سکیورٹی انتظامات

سخت حفاظتی انتظامات
گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں
صوبہ بلوچستان کے حساس علاقوں میں عاشورہ کے حوالے سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ شہر اور اس کے گردونواح میں قانون نافذ کرنے والے لگ بھگ ساڑھے چار ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ضلعی ناظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث پائے گئے افراد کو دیکھتے ہی فورا گولی مارنے کے احکامات جاری کیے گئےہیں۔

بلوچستان میں کوئٹہ سبی خضدار اور لورالائی کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں ناظم رحیم کاکڑ ضلعی پولیس افسر عبدالعلی ترین اور کمانڈنٹ فرنٹیئر کور کرنل شاہد ظہور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے تمام اطراف پر پولیس فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ آج پیر رات آٹھ بجے سے عاشورہ کے جلوس کے راستوں کو مکمل سیل کر دیا جا ئے گا

انھوں نے کہا ہے اس مرتبہ اضافی فورس طلب کی گئی ہے تاکہ دیگر مقامات اس سے متاءثر نہ ہوں۔

اس کے علاوہ ضلعی حکومت کا ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شہر میں اڑتالیں امام بارگاہ ہیں جن میں سے بعض انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں اور یہاں آنے جانے والوں کی جامہ تلاشی امام بارگاہوں سے ہٹ کر کی جا رہی ہے تاکہ خود کش حملوں سے بچا جا سکے یا زیادہ نقصان نہ ہونے پائے اس کے علاوہ فرنٹیئر کور نے شہر میں پچاس چوکیاں قائم کی ہیں۔

کوئٹہ میں ماہ محرم میں کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے لیکن اس سے ہٹ کر گزشتہ سال ماہ جون اور جولائی میں دو واقعات ایسے پیش آئے ہیں جس وجہ سے اب احتیاطی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

گزشتہ سال جون میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے پولیس ریکروٹس پر حملہ کیا گیا تھا اور جولائی میں امام بارگا اثنا عشریہ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا دونوں واقعات میں ساٹھ سے زیادہ افراد ہلاک اور چالیس کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد