BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 October, 2003, 20:51 GMT 01:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں تین بم دھماکے

کوئٹہ
کوئٹہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔

کوئٹہ میں پیر کی شب تین بم دھماکے ہوئے۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق پہلے دو دھماکے جناح روڈ سے متصل کیلون روڈ پر ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں ایک بم کچرے کے ڈرم اور دوسرا قریبی درخت کے ساتھ رکھا ہوا تھا۔

یہ دونوں دھماکے دو طبی مراکز کے قریب ہوئے جن کے نتیجے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

تیسرا دھماکہ شہر کے مغرب میں واقع شہباز ٹاؤن کے فیز تھری میں ایک گھر کے قریب ہوا۔ یہ بم ایک کیاری میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ تاہم ان تینوں دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ شہر کے ناظم رحیم کاکڑ نے ان دھماکوں کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’ان دھماکوں میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فرنٹیئر کور، لیویز اور پولیس کے اہلکار تمام مشتبہ مقامات پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پہلے ایسے واقعات میں ملوث گروہ کی نشاندہی ہوگئی تھی جن کے کچھ افراد گرفتار بھی کئے جا چکے ہیں۔

یہ تینوں دھماکے تھوڑے تھوڑے وقفے سے آدھے گھنٹے کے اندر ہوئے۔ کیلون روڈ کے قریب دو طبّی مراکز، سلیم میڈیکل کمپلیکس اور یونیورسل میڈیکل کمپلیکس واقع ہیں جہاں شام کے وقت کافی ہجوم ہوتا ہے۔

ان طبّی مراکز میں ڈاکٹروں کے کلینکس کے علاوہ نجی دواخانے اور ہسپتال بھی قائم ہیں جہاں مختلف ارماض میں مبتلا افراد دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آتے ہیں۔

صوبۂ بلوچستان میں کچھ عرصہ سے راکٹ داغے جانے اور بم دھماکوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے وفاقی حکومت نے بھی کچھ روز قبل اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد