BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 00:13 GMT 05:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ سبی ریلوے لائن پر بم دھماکہ
News image
سوئی اور دیگر علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔
کوئٹہ سے 150 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں سبی کے قریب رات گئے ایک بم دھماکے سے ریل کی پٹری تباہ ہو گئی۔ دھماکہ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کوئٹہ سے صحافی ایوب ترین کے مطابق دھماکہ کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ سبی سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی تھی جو سات گھنٹے کی کوششوں کے بعد اب بحال کردی گئی ہے۔

ادھر کراچی میں پیر کے روز حکومت بلوچستان کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ گینگ ریپ کی تحقیات کے لیے قائم ٹرایبونل کے سربراہ جسٹس احمد خان لاشاری نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شازیہ خالد نے عدم تحفظ کے بنیاد پر کوئٹہ میں ٹرایبونل کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔

دوسری جانب حکمران جماعت مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سکریٹری جنرل مشاہد حسین سوئی کی موجودہ صورتحال پر خیال کرنے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ عطا اللہ مینگل سے ملاقات کریں گے۔

نواب اکبر بگٹی نے سوئی میں آرمی اور فرنٹیر کی موجودگی میں حکومتی نمائندوں سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ادھر کوئٹہ شہر کے پولیس سربراہ پرویز رفیع بھٹی نے بتایا کہ پیر کو سول سکریٹریٹ میں بم دھماکے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق مذکورہ شخص کئی بم دھماکوں، راکٹ داغنے اور بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹں شاہ نواز مری کے قتل میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب حکومت نے سول سکریٹریٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فرائض سے عفلت برتی ہے۔ پولیس نے انہیں بم دھماکے میں شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد