ہارون رشید بی بی سی اردو ڈاٹ کام پشاور |  |
 |  دھماکہ کوئٹہ ایکپریس کی روانگی سے بیس منٹ پہلے ہوا |
صوبہ سرحد میں پولیس کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک کے قریب کل رات نامعلوم افراد نے بم نصب کر کے ریلوے لائن کو تباہ کر دیا جس سے پشاور کا ملک کے دیگر حصوں سے ریل کے ذریعے رابطہ کئی گھنٹوں تک معطل رہا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے کل رات اکوڑہ خٹک کے قریب ریلوے لائن پر ایک طاقتور بم نصب کیا جوکہ کوئٹہ جانے والی ریل گاڑی کے گزرنے سے تقریبا بیس منٹ قبل پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ٹائم بم تھا جس سے زمین میں تین فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریلوے ٹریفک معطل کر دی گئی اور مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔ مرمت رات گئے مکمل کر لی گئی جس سے کوئٹہ ایکسپریس کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد رات دو بجے روانہ ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ |