ریلوے لائن پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان سے ملحقہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں نا معلوم افراد نے منگل کی شب ریلوے لائن کو بارود سے اڑا دیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دھماکہ ڈیرہ غازی خان کے ایک نسبتاً چھوٹے ریلوے سٹیشن درویش لاشاری کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں دیسی ساخت کا کم طاقت رکھنے والا بم استعمال کیا گیا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور پٹڑی کا صرف ڈیڑھ فٹ کے قریب حصہ ہی متاثر ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی کے متاثرہ حصے کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین بجے کے قریب مرمت کر کے ریل گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بحال کردیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے چلتن ایکسپریس اور خوشحال ایکسپریس سمیت روزانہ چار ریل گاڑیاں گذرتی ہیں۔ چھ ماہ قبل فروری کے مہینے میں درویش لاشاری ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو اس وقت تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کوئٹہ جانے والی چلتن ایکسپریس کچھ ہی دیر میں وہاں سے گذرنے والی تھی۔ اس بم دھماکے کی ذمہ داری مبینہ طور پر زیر زمین کام کرنے والی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||