BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 August, 2005, 23:37 GMT 04:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان:دھاندلی کا الزام اور تشدد

بلوچستان میں سخت حفاظتی انتظامات
بلوچستان میں سخت حفاظتی انتظامات
صوبہ بلوچستان کے شہر جھل مگسی میں پولنگ کے بعد نامعلوم افراد اور نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک اور ایک اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ سے کوئی پونے دو سو کلومیٹر دور جنوب میں جھل مگسی کے علاقے گندھاوا میں پولنگ کے بعد لوگ واپس جا رہے تھا اور ادھر دوسری جانب انتظامی افسران پولنگ سٹیشن کے معائنے کے بعد واپس جھل مگسی آ رہے تھے کہ راستے میں ایف سی کی ایک چوکی پر نا معلوم افراد اور ایف سی کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ ہوگئی۔

ابتدائی طور پر یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ پہل کس جانب سے ہوئی ہے۔ جھل مگسی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے گاڑی پر سوار لوگوں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیں رکے جس پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔

ایف سی کے ترجمان اور مقامی انتظامیہ سے بارہا رابطے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ قائم نہ ہوسکا۔ جھل مگسی کے ضلعی رابطہ افسر محمود مری نے واقعے کی تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی صحافیوں نے بتایا ہے کہ اس فائرنگ سے قریبی پیٹرول پمپ کے عملے کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور پیٹرول پمپ کو نقصان پہنچا ہے۔ گندھاوا کے پولیس اہلکار فیاض حسین نے بتایا ہے حملہ آور ڈاکو تھے اور اس فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں میں پولنگ کے دوران جھڑپوں میں تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں انیس افراد کوئٹہ میں، چھ ژوب میں اور پانچ لورالائی میں زخمی ہوئے۔

مکران ڈویژن کے شہر پنجگور اور تربت میں حالات کشیدہ رہے۔ کوہلو سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور ایک شخص کو پولنگ بکس اٹھانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں جعلی ووٹ استعمال کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کوئٹہ میں انتظامیہ نے کچھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے ہیں۔ ناظم کے امیدوار عبداللہ نے بتایا ہے کے یہ مشق خواتین کے پولنگ سٹیشن پر کی گئی ہے جہاں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد