بلوچستان: دو ایف سی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں پتھر نالہ کے قریب بارودی سرنگ اور مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں نیم فوجی دستے کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکار پتھر نالہ کے علاقے کو بارودی سرنگوں سے صاف کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک اہلکار کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایف سی کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ کوہلو سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کہان کوہلو روڈ پر سیکیورٹی فورسز اور مسلح قبائلیوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔ چھبی کچھ، تریمن فاض چیل اور کرمو وڈھ کے علاقوں میں سخت کشدیدگی کی اطلاع ہے جہاں دونوں جانب سے وقفے وقفے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں قبائل اور ایف سی میں جھڑپ 01 January, 2006 | پاکستان ایف سی اور مری قبائل میں جھڑپیں18 January, 2006 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: فوج کی دو گاڑیاں تباہ 09 February, 2006 | پاکستان بلوچستان: ایف سی کے دو اہلکار ہلاک11 February, 2006 | پاکستان ایف سی کے تین اہلکار لاپتہ،دو زخمی20 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||