ایف سی کے تین اہلکار لاپتہ،دو زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی حکام کے مطابق نیم فوجی ملیشیا فرنٹئیر کور کے تین اہلکار اتوار کی شام سے لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے پینتالیس سالہ صوبیدار سلامت شاہ آفریدی اور دو سپاہی جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور تیارزہ قلعہ کے قریب زیرہ سکس نامی مورچہ پر تعینات تھے۔ حکام کے مطابق محسود سکاؤٹس کے یہ اہلکار اپنے مورچے سے تقریبا ایک کلومیٹر دور تیارزہ قلعہ گھر والوں کو ٹیلیفون کرنے گئے کہ واپسی پر لاپتہ ہوگئے۔ بی بی سی کے نمائندے دلاور خان وزیر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ ایک گاڑی میں وہاں موجود چند نقاب پوش افراد پر اغوا کا شک کر رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک اتوار کو اغوا ہونے والے ان تین سپاہیوں کی تلاش میں ابھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے پہلے ہفتے میں بھی وانا بازار سے دو سپاہیوں عمر علی خٹک اور اختر زمان بھٹنی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جن کی سر کٹی لاشیں بعد میں برآمد ہوئی تھیں۔ ادھر جنوبی وزیرستان میں ہی انگور اڈہ کے سرحدی علاقے میں درے نشتر کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ فوجی پانی لینےکی خاطر پیدل جا رہے تھے کہ دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ | اسی بارے میں پشاور:صحافی کی بازیابی کیلیےمظاہرہ18 February, 2006 | پاکستان ’امریکی حملے، کابل میں بات‘13 February, 2006 | پاکستان وزیرستان: تین سپاہی ہلاک04 February, 2006 | پاکستان گومل زا ڈیم پر راکٹوں سے حملہ01 February, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایک فوجی ہلاک30 January, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی15 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||