وزیرستان: تین سپاہی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر نامعلوم افراد نے کل رات خاصہ داروں کی ایک چوکی کو بھی بارود سے اڈا دیا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جنوبی وزیرستان سے موصول اطلاعات کے مطابق بارودی سرنگ سے تازہ ہلاکت کا واقعہ افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نیم فوجی ساوتھ وزیرستان سکاوٹس ملیشیا کا ایک قافلہ خان کوٹ سے زرملن کے علاقے جا رہا تھا کہ راستے میں سڑک کنارے رکھے ایک بم کے دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اس دھماکے سے تین سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سپاہی کا نام محمد اعظم بتایا جاتا ہے۔ قبائلی علاقے میں بارودی سرنگوں سے تقریبا روزانہ ہی ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور حکام اس بابت بظاہر بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے ہی صدر مقام وانا میں ہوائی اڈے کے قریب نامعلوم افراد نے کل رات خاصہ داروں کی ایک چوکی کو بارود سے اڑا دیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ادھر کل قبائلی شدت پسندوں نے ایک پمفلٹ کے ذریعے گزشتہ دنوں گرفتار کئے گئے ترکی کے ایک ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دستی اشتہار میں حکومت کو ایسا نہ کرنے کی صورت میں خطرناک ردعمل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ بائیس سالہ حافظ یونس حسن کو گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز نے ایک چوکی پر تلاشی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ مجاہدین قبائل نامی نامعلوم تنظیم کی جانب سے اس پمفلٹ میں حکومت پاکستان پر امریکی مفادات کے لئے کام کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ ترکی کے باشندے کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں لیکن اخباری اطلاعات کے مطابق ترکی کے سفارت خانے نے بھی حکومت اس ملاقات کی اجازت طلب کی ہے۔ | اسی بارے میں ڈمہ ڈولا میں مُلا فقیر محمد سے ملاقات 16 January, 2006 | پاکستان شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی15 January, 2006 | پاکستان وزیرستان: ایک فوجی ہلاک30 January, 2006 | پاکستان میران شاہ: سات فوجی ہلاک10 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||