وزیرستان: ایک فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک فوجی قافلے کے پاس بم پھٹنے سے ایک فوجی ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ شمالی وزیر ستان میں اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی قافلہ مبارک شاہی کے گاؤں کے قریب سے گزر رہا تھا۔ حکام نے یہ بم نصب کرنے کے الزام میں پندرہ کے قریب قبائلیوں کو حراست میں لے لیا ہے لیکن کسی نے بھی اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان نے افغانستان کی سرحد کے ساتھ ملحقہ قبائلی علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کیے ہوئے ہیں تاکہ علاقے میں طالبان اور غیر ملکی شدت پسندوں کی نقل و حرکت کو روکا جا سکا۔ | اسی بارے میں پاکستانی سرحد کی پھر خلاف ورزی29 January, 2006 | پاکستان حملے سے امریکہ مخالف جذبات بھڑکے15 January, 2006 | پاکستان ’شدت پسندوں‘ کے مکانات مسمار13 January, 2006 | پاکستان میران شاہ: سات فوجی ہلاک10 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||