BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 January, 2006, 17:51 GMT 22:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی سرحد کی پھر خلاف ورزی

ہیلی کاپٹر
سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف حزب اختلاف میں اشتعال پایا جاتا ہے
پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات افغانستان میں کارروائی کرنے والا اتحادی افواج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر سرحد پار کر کے شمالی وزیرستان میں داخل ہوا۔

حکام نے کارروائی کے دوران داغے گئے دو شیل پاکستانی علاقے میں گرنے کی بھی تصدیق کی تاہم ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی یہ ’تکنیکی خلاف ورزی‘ تھی تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ترجمان کے مطابق سرحد کی یہ تازہ خلاف ورزی سرحد پار افغانستان کے پکتیا صوبے میں مزاحمت کاروں کے خلاف اتحادی افواج کی ایک کارروائی کی دوران رونما ہوئی۔

شمالی وزیرستان میں اس سے قبل بھی امریکی فوجیوں نے کئی بار سرحد پار کرکے کارروائیاں کی ہیں جن میں کئی پاکستانی ہلاک بھی ہوئے۔

تاہم سب سے بڑا نقصان تیرا جنوری کو پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں امریکی بمباری سے تیرہ افراد کی ہلاکت کا تھا۔

پاکستان نے اس خلاف ورزی پر امریکہ سے احتجاج بھی کیا تھا۔ ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی اس مسئلے پر کئی احتجاجی مظاہرے منعقد کیے۔

اسی بارے میں
باجوڑ حملے کے خلاف مظاہرہ
27 January, 2006 | پاکستان
امریکی حملے نہ ہوں: مشرف
21 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد