اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر، سرحد پار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر کی رات افغانستان میں کارروائی کے دوران اتحادی افواج کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر سرحد پار کر کے شمالی وزیرستان میں داخل ہوگیا۔ حکام نے کارروائی کے دوران داغے گئے دو شیل کے پاکستانی علاقے میں گرنے کی بھی تصدیق کی تاہم ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی یہ ’تکنیکی خلاف ورزی‘ تھی تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق سرحد کی یہ تازہ خلاف ورزی سرحد پار افغانستان کے پکتیا صوبے میں مزاحمت کاروں کے خلاف اتحادی افواج کی ایک کارروائی کی دوران رونما ہوئی۔ شمالی وزیرستان میں اس سے قبل بھی امریکی فوجیوں نے کئی بار سرحد پار کرکے کارروائیاں کی ہیں جن میں کئی میں پاکستانی ہلاک بھی ہوئے۔ تاہم سب سے بڑا نقصان تیرا جنوری کو پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں امریکی بمباری سے تیرا افراد کی ہلاکت کا تھا۔ پاکستان نے اس خلاف ورزی پر امریکہ سے احتجاج بھی کیا تھا۔ ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی اس مسلہ پر کئی احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||