امریکی حملے نہ ہوں: مشرف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستان دورے پر آئے ایک اعلی امریکی عہدے دار کو کہا ہے کہ باجوڑ پر امریکی حملے جیسے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہونے چاہیئیں۔ وزارت خارجہ کے اہلکار کے مطابق صدر مشرف نے امریکی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ نکولس برنز کو کہا اگر پاکستانی سرزمین پر امریکی فوج نے دوبارہ کارروائی کی تو اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر اثر پڑ سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر مشرف نے امریکہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا وعدہ دہرایا۔ اس مہینے کے شروع میں پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ کے ایک گاؤں ڈمہ ڈولا پر امریکی حملے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اس حملے کے بعد اطلاع دی تھی کہ اس میں القاعدہ کے چار اعلیٰ عہدے دار ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایمن الظواہری کے داماد بھی شامل تھے۔ تاہم پاکستانی حکام کر طرف سے اس حملے میں غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں متضاد بینات سامنے آئے۔ نکولس برنز نے پاکستان کے دورے کے دوران بیس کروڑ ڈالر کے چار سالہ معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ اس بیس کروڑ ڈالر کی امداد میں سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی پہلی قسط آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے کاموں پر خرچ ہو گا۔ | اسی بارے میں باجوڑ بمباری پر پاکستان کا احتجاج14 January, 2006 | پاکستان باجوڑ بمباری پر پاکستان کی مذمت14 January, 2006 | صفحۂ اول باجوڑ بمباری پر شدید احتجاج14 January, 2006 | پاکستان حملے کا سبب کھانے کی دعوت16 January, 2006 | پاکستان باجوڑ:صحافیوں کے داخلے پر پابندی17 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||