BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 January, 2006, 09:37 GMT 14:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ حملے کے خلاف مظاہرہ

احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین امریکہ اور پاکستانی حکمرانوں کے خلاف مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں
باجوڑ سے آئے ہوئے قبائلیوں اور حزب اختلاف کی دینی وسیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں امریکی حملے کے رد عمل کے طور پر امریکی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کو بھی امریکہ کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ باجوڑ میں امریکی حملے میں بے گناہ افراد مارے گئے ہیں جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے تھے اور علاقے میں القاعدہ کے ارکان کی موجودگی کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ اس امریکی جارحیت کے خلاف پورے ملک کے عوام کو احتجاج کرنا چاہیے۔

مظاہرین نے مختلف بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں امریکہ اور پاکستانی حکمران مخالف نعرے درج تھے۔

انجمن تاجرین باجوڑ کے صدر دلاور خان نے کہا کہ وہ پاکستانی حکمرانوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ حکمران امریکی حکومت سے اس بارے میں وضاحت طلب کریں کہ ایسا ظلم کیوں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی دہشت گرد نہیں ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں اور اس کے باوجود ان پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر دیگر قبائلیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو شاید لیڈروں کی طرح تقاریر تو نہ کر سکے مگر باجوڑ میں امریکی حملے کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار بھرپور طریقے سے کیا۔

اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ حکومت ملک میں لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔

اس مظاہرے کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا مگر مظاہرین بعد میں پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے۔

اسی بارے میں
اپوزیشن کا وفد روک لیا گیا
23 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد