شمالی وزیرستان: فائرنگ سے 4 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ میر علی کے علاقے میں نیم فوجی ملیشیا اور طالبان کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپ طالبان کے مشتبہ حامیوں کے مکانات مسمار کرنے کے دوران پیش آئی۔ اس کارروائی کے دوران ایک مکان کے افراد اپنا سامان لینے آئے تو ملیشیا کے سپاہیوں نے ان پر مبینہ طور پر گولی چلا دی۔ گولیوں کے اس تبادلے میں ایک بچے اور ایک عورت سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ سنیچر کی رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک مرتبہ پھر میران شاہ کے قریب امین پکٹ پر حملہ کیا تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی قبائل نے اس حملے کے فورا بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ | اسی بارے میں وانا: دو ’حکومت نواز‘ ہلاک29 January, 2005 | پاکستان وانا: فوجی آپریشن، دس گرفتار13 March, 2005 | پاکستان وانا: حکومت کا حامی سردار قتل30 May, 2005 | پاکستان احمدزئی وزیر قبائل کا سردار ہلاک22 July, 2005 | پاکستان وانا میں چار ہلاک تین زخمی10 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||